پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس کےد ارالحکومت پیرس کے میوزیم میں موجود دنیا کی سب سے مشہور تصویر مونا لیزا پر حملہ ہوا ہے تاہم یہ تاریخی تصویر محفوظ رہی۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ایک شخص نے میوزیم میں مونا لیزا کی حفاظت کرنے والا شیشہ توڑنے کی کوشش کی اور پھر اس پر کیک دے مارا۔ پیرس کے پراسیکیوٹر دفتر کا کہنا ہے کہ اس حملے کے الزام میں 36 سالہ شخص کو گرفتار کرکے نفسیاتی معائنے کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک معمر خاتون وہیل چیئر پر میوزیم میں آئی، پہلے اس نے پھول پھینکے اور پھر اچانک وہیل چیئر سے اٹھ کر مونا لیزا کی حفاظت کرنے والے بلٹ پروف شیشے پر حملہ کردیا۔ حملے کے بعد انکشاف ہوا کہ یہ کوئی خاتون نہیں بلکہ ایک آدمی ہے۔