دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے اسرائیل کیساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئےہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے “رائٹرز” کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ معاہدے پرمہینوں سے جاری مذاکرات کے بعد دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ عرب ریاست کے ساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ ہے جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ کی 2 ریاستوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینا ہے۔
یو اے ای میں اسرائیل کے سفیر عامر ہائیک نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ’ آئندہ گھنٹے میں یو اے ای اور اسرائیل ایف ٹی اے پر دستخط کریں گے‘، معاہدے کے بعد اپنے ہی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ڈن‘۔
Done ! https://t.co/Z4PCIY9dqt
— Ambassador Amir Hayek (@HayekAmir) May 31, 2022
اسرائیل میں یو اے ای کے سفیر محمد الخواجہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایک ’بے مثال کامیابی‘ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک کاروبار مارکیٹ تک تیز رسائی اور کم ٹیرف سے مستفید ہوں گے، دونوں ممالک تجارت میں اضافے، ملازمتوں میں اضافے، نئی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور مضبوط تعاون کے لیے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔