اپنی شادی میں ہوائی فائرنگ، دلہن اور دولہے کے خلاف مقدمہ درج

لکھنؤ ( آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں اپنی ہی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن اور دولہے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی ہال میں داخل ہوتے وقت دولہا اور دلہن ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے نوبیاہتا جوڑے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔میرٹھ کے سپریٹنڈنٹ پولیس کیشو کمار کے مطابق پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں