اسلام آباد میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے کیش وین کو لوٹ لیا، وین میں کتنے پیسے تھے حیران کن خبر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مارکیٹنگ کمپنی کی کیشن وین کو لوٹ لیا،ڈاکوکیش وین سے 60لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے ۔

نجی ٹی وی سماءنے اسلام آباد پولیس کے حوالے سے بتایا کہ منگل کی دوپہر اسلام آباد میں تھانہ آئی 9 اور سبزی منڈی کے سنگم پر مسلح ڈکیتی میں مارکیٹنگ کمپنی کی وین سے 60 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ہیں۔سوزوکی مہران میں سوار 3 ڈاکوو¿ں نے کیش ڈسٹری بیوشن وین لوٹی ۔ ڈاکوؤں نے آئی نائن سے کیش وین کا تعاقب شروع کیا اور سبزی منڈی کے نزدیک کارروائی کی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیئے ہیں،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبرناصر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انڈسٹریل ایریا سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں